شیخوپورہ پنجرہ کھلنے سے سرکس کے 4 شیر فرار ویڈیو وائرل

تیز آندھی کے باعث پنجرہ گر جانے سے کھل گیا، پولیس، ریسکیو اہل کاروں اور سرکس کے عملے نے شیروں کو پکڑ کر واپس بند کردیا


ویب ڈیسک May 18, 2023
(فوٹو: ویڈیو گریب)

تیز آندھی کے باعث پنجرہ کھل جانے سے سرکس کے 4 شیر بھاگ نکلے، جس کےھ بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں شیروں کے پنجرے سے بھاگ جانے کی اطلاع ریسکیو اہل کاروں اور پولیس کو دی گئی، جس کے بعد سرکس کے عملے اور ریسکیو اہل کاروں نے کچھ دیر بعد چاروں شیروں کو پکڑ لیا۔

[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2023/05/circuls-lion-escape-1684388154.mp4"][/video]

سرکس کے شیر پنجرہ ٹوٹنے کے بعد قریبی پلازہ میں داخل ہوگئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز آندھی کے باعث شیروں کا پنجرہ گر کر ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول سے فوراً امدادی ٹیموں کو روانہ کیا۔

ریسکیو 1122 اور محکمہ پولیس کی امدادی ٹیموں نے سرکس کے عملے کے ساتھ مل شیروں کو پکڑ کر واپس پنجرے میں بند کیا۔اس واقعے میں سرکس کا ایک فرد معمولی زخمی ہوا جسے موقع ہی پر طبی امداد فراہم کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں