لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی کے بعد بارش

صوبے کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 18, 2023
فوٹو : عدیل طیب/ایکسپریس ڈیجیٹل

شہر میں رات بھر تیز آندھی اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج مزید بارش کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم آنے کے باعث تیز آندھی اور بارش سے گرمی کا زور قدرے ٹوٹ گیا، 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چلی جس سے کمزور درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔

لاہور میں صبح کے وقت درجہ حرارت 36 جبکہ آج 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شام کے وقت درجہ حرارت 40 کے بجائے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں