ایشیاکپ بھارت کے بعد بنگلہ دیش نے دبئی میں میچز کی مخالفت کردی

بی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کی انجریز اور زیادہ گرمی کا بہانہ بنادیا


ویب ڈیسک May 18, 2023
بی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کی انجریز اور زیادہ گرمی کا بہانہ بنادیا (فوٹو: فائل)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ 2023 کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے طور پر دبئی کو ترجیحی قرار دیا تھا تاہم اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

بنگلہ دیشی بورڈ ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں لیکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کی انجریز کا مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کو سری لنکا، بنگلہ دیش نے گرین سگنل دیدیا

ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایشیاکپ اگر ایک وینیو پر ہوتا ہے تو مناسب ہوگا تاہم اس بات کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کو کرنا ہے۔

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایشیاکپ کے حوالے سے اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے، جس میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے بھی شرکت کریں۔

مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ؛ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں! پاکستان میں سیکیورٹی مسائل ہیں''

پاکستان کرکٹ بورڈ گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیاکپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے تاہم بھارت نے اسکی بھی مخالفت کرتے ہوئے شدید گرمی کا جواز پیش کیا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ہائبرڈ ماڈل کی منظور کرلیا جاتا ہے تو پی سی بی نیوٹرل وینیو پر بھی لچک دکھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور سری لنکن بورڈ نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو گرین سگنل دیا تھا تاہم کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں