تاجر برادری سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کیلیے متحرک
گوہر اعجاز کی سربراہی میں اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار
تاجر برادری پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کے لیے متحرک ہوگئی۔
ملک کی تاجر برادری پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کے لیے متحرک ہوگئی ہے، جس نے پاکستان کی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے تاجر برادری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور تمام نمایاں سیاسی جماعتوں کے سربراہان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایپٹما کے سابق چیئرمین گوہر اعجاز کی سربراہی میں تاجر رہنما دو اجلاس منعقد کرچکے ہیں، جن میں نمایاں بزنس مین عارف حبیب اور عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی شرکت کی ہے، ان اجلاسوں میں پر امن احتجاج کو ہر شہری کا حق تسلیم کرتے ہوئے ریاستی اداروں اور سرکاری و نجی املاک پر حملوں کی مذمت کی گئی اور جاری سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے صنعتکاروں و تاجروں کا عسکری قیادت سے ملاقات کا فیصلہ
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ سیاسی بحران نے پوری قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے، معاشی اور کاروباری سرگرمیاں دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہیں، عام آدمی پس کر رہ گیا ہے، اس تمام صورتحال کے پیش نظر ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کا منصوبہ بنایا ہے، ہمارے گروپ میں پچیس سے تیس نمایاں کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے ملک کی سینیئر قیادت سے اپوائنٹمنٹ لینے کا عمل شروع کردیا ہے، اور امید ہے کہ اگلے ہفتے سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ تاہم، کچھ کاروباری شخصیات نے اہم سیاسی رہنمائوں سے اپنی ذاتی حیثیت میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے، جیسا کہ گزشتہ دنوں عقیل کریم ڈھیڈی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مل چکے ہیں۔