پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہوٹل کی بُکنگ کروادی

عدم شرکت سے ہاکی رینکنگ میں مزید تنزلی کا امکان ہے، سیکریٹری پی ایچ ایف


Sports Reporter May 18, 2023
عدم شرکت سے ہاکی رینکنگ میں مزید تنزلی کا امکان ہے، سیکریٹری پی ایچ ایف (فوٹو: فائل)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے چنائی میں ہوٹل کی بکنگ کروادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے ویزوں کے حصول کے حوالے سے کاغذی کاررائی کا آغاز کردیا ہے، ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری ہاکی کو مزید نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی عدم شرکت سے ٹیم رینکنگ میں تنزلی کے ساتھ ایشین گیمز میں شرکت بھی مشکوک ہوسکتی ہے، معاشی مسائل ضرور ہیں تاہم ہم کسی ایونٹ سے دستبردار نہں ہونا چاہتے۔

مزید پڑھیں: ''ہاکی کے پیسے کھانے والوں میں اولپمئین ہو یا صدر انہیں پھانسی پر لٹکائیں''

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت 6 ٹیموں چین، بھارت، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان، ملائیشیا، بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے۔

ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے واضح کیا کہ بھارت جانے کے لیے حکومت کی طرف سے اجازت ضروری ہے، کوشش کریں گے کہ این او سی مل جائے۔

مزید پڑھیں: ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ناصر علی کے کرپشن سے متعلق اہم انکشافات

سیکرٹری پی ایچ ایف نے عمان جونیئر ایشیا کپ کے لیے ٹکٹس کی بکنگ سمیت دوسرے تمام انتظامات کی بھی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی گرانٹ کے بغیر معاملات چلانا بہت مشکل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئَنز ٹرافی 3 سے 12 اگست تک بھارتی شہر چنائی میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں