ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ کب ریلیز ہوگی
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کو دیکھ کر فلمی شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
کرسٹوفر مِک کوئری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے بیشتر سین کی شوٹنگ یو اے ای کے دارالحکومت ابو ظبی میں کی گئی ہے۔
مشہور سیریز مشن امپاسیبل کی پہلی فلم 1996 میں ریلیز ہوئی تھی اس سیریز کی چھ پارٹ ریلیز کئے جاچکے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون 12 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔