وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ زیر حراست 3 ملزمان ہلاک
فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا
شمالی وزیرستان میں عیدک پل کے قریب انسداد دہشت گردی فورس پر فائرنگ سے زیرحراست 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم اورسکیورٹی فورسز انتہائی اہم ملزمان کو میرانشاہ سے بنوں لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں عیدک پل پر پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر حملہ آور دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت ناہید عرف باطور ولد شیر گل کے نام سے ہوئی ہے جو ہرمز میر علی کا رہائشی ہے۔دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 3 میگزین اور 60 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے زیرحراست ملزمان میں غضیر اللہ عرف خراسان ولد سرور سکنہ افغان کلے ہمزونی، نگہت اللہ ولد عمر علی سکنہ کازہ مداخیل اور جنت ولی عرف ذوالفقار عرف تور ولد اعظم خان سکنہ حکیم خیل میر علی شامل ہیں ۔ ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کو سیکورٹی فورسز پر حملوں اورٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔