190 ملین پاؤنڈ کیس عمران خان نیب میں پیش نہ ہوئے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
عمران خان نے نیب سے انکوائری رپورٹ بھیجنے کی بھی درخواست کر دی
نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے موصول 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نیب کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے عمران خان کو 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا جبکہ عمران خان کو کیس سے متعلق ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وکلاء نے گزشتہ رات نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا، عمران خان کو اپنے وکلاء کے ذریعے نیب کو 20 نکات پر مشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
نیب نے کل زمان پارک میں تین صفحات پر مبنی نوٹس موصول کروایا تھا، نوٹس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
دوسری جانب، عمران خان نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ مختلف مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانتیں کروانے کے لیے لاہور میں موجود ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتیں لینے کا وقت دیا ہے اس لیے نیب کے روبرو پیش نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے نیب انکوائری کو انوسٹیگیشن میں تبدیل کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب قانون سے متصادم قرار دیا جبکہ عمران خان نے نیب سے انکوائری رپورٹ بھیجنے کی بھی درخواست کر دی۔