منیب بٹ ہتک عزت کیس ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہہ کی اگر رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو آپ کیخلاف کارروائی کی جائے گی
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی افسر کو 31 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی سے متعلق فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار وکیل نے موقف دیا کہ ایسا لگتا ہے تفتیشی افسر ملزم سے ملا ہوا ہے۔ اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر میرے مؤکل کے خلاف پوسٹ ڈالی تھی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہا۔
عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود تفتیشی افسر رپورٹ پیش نہیں کر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو منیب بٹ کے خلاف رپورٹ پیش کرنے کا حکم
عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہہ کی اگر رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو آپ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی افسر کو 31 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: منیب بٹ کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی
خیال رہے کہ دائر درخواست میں فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ منیب بٹ کی پوسٹ سے ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ منیب بٹ نے میرے وکالت کے پیشے سے متعلق پوسٹ کی تھی۔