قومی ویمن کرکٹر ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

وہ شدید علالت کے سبب گوجرانوالہ کے مقامی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں

وہ شدید علالت کے سبب گوجرانوالہ کے مقامی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں (فوٹو: فائل)

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کی والدہ شدید علالت کے سبب گوجرانوالہ کے مقامی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں۔

آل راؤنڈر کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ چئیرمین منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ندا ڈار کی والدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ندا ڈار اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
Load Next Story