شہید شیرخان کی بہادری کی گواہی بھارتی بریگیڈیرنے بھی دی تھی

تحریک انصاف کے کارکن نے نشان حیدر پانے والے شہید کرنل شیر خان کے مسجمے کی بے حرمتی کی تھی


ویب ڈیسک May 18, 2023
تحریک انصاف کے کارکن نے کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی تھی؛ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے کارکنان نے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے مسجمے کی حرمتی کی تھی جس پر پی ٹی آئی کے مقامی کارکن رحمت اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب پی ٹی آئی کے کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے اہم اور حساس مقامات پر نہ صرف حملے کیے بلکہ شہدا کی یادگار کو بھی نقصان پہنچایا۔

ایسا ہی ایک واقعے میں ایوب گیٹ کے سامنے مظاہرین میں سے ایک شخص نے شہید کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی تھی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور یہ ویڈیو دیکھ کر ہر محب وطن پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا تھا۔



جس مجسمے کو تحریک انصاف کے کارکن نے نقصان پہنچایا وہ کیپٹن کرنل شیر خان تھا جنھوں نے 1999 میں ہونے والی کارگل جنگ میں دشمن سے مردانہ وار جنگ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی تھی اور انھیں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا۔

یہ وہی شیر خان تھے جن کی بہادری اور دلیری کی تعریف کارگل میں ان کے مدمقابل بھارتی فوج بریگیڈئیر ایم بی ایس باجوہ نے بھی کی تھی۔

کرنل شیر خان مجسمہ

اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی بریگیڈیر نے کہا تھا کہ میں نے شیر خان سے جنگ لڑی اور جب وہ شہید ہوگئے تو ان کی جیب میں رقعہ رکھا تھا جس میں، میں نے لکھا تھا کہ شیر خان ایک بہادر فوجی تھے اور اعلیٰ فوجی اعزاز کے حق دار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تحریک انصاف کے کارکن کے شہید شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی پر صارفین نے بھارتی فوج کے بریگیڈیر کے اس بیان کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل کردی اور پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں