مانچسٹر کے لارڈ میئر کیلیے پہلی بار پاکستانی مسلم خاتون منتخب

پاکستانی نژاد راجہ محمد ایوب، اختر زمان اور حاجی محمد فیاض نے بھی میدان مار لیا


ویب ڈیسک May 18, 2023
امریکا میں پاکستانی نژاد راجہ محمد ایوب، اختر زمان اور حاجی محمد فیاض نے بھی میدان مار لیا ؛ فوٹو: فائل

امریکا میں سٹی کونسل کے انتخابات کے لیے پاکستانی امیدواروں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ مانچسٹر کی لارڈ میئر اوربولٹن کے میئر کے لیے پاکستان نژاد کامیاب ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد یاسمین ڈار مانچسٹر کی لارڈ مئیر بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی مسلم خاتون ہیں۔

اسی طرح کونسلر راجہ محمد ایوب خان نے میئر آف بولٹن اور کونسلر اختر زمان نے بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر جب کہ کونسلر حاجی محمد فیاض نے چرویل ڈسٹرکٹ کونسل بانمبری آکسفورڈ کے میئر کا حلف اٹھا لیا۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی یاسمین ڈار ڈونکاسٹر میں پیدا ہوئیں اور مانچسٹر میں تعلیم و تربیت مکمل کی اور یہیں سیاست میں بھی حصہ لیا۔

میئر آف بولٹن بننے والے راجہ ایوب کا تعلق بھی آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلہ سے ہے۔

بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر منتخب ہونے والے کونسلر اختر زمان کا تعلق گجرات سے ہے۔

سٹی کونسلز کے اہم عہدوں پر فائز ہونے پر پاکستانیوں نے کمیونیٹی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں