امریکا میں ’بینر طیارہ‘ گر کر تباہ سابق فوجی ہلاک

طیارہ مصروف شاہراہ پر گرا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

نوجوان کمرشل پائلٹ تھا اور بینر طیارہ اُڑانے کی مشق کر رہا تھا؛ فوٹو: فائل

امریکی ریاست فلوریڈو میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پُرہجوم سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا اور جہاز میں خوف ناک آگ بھڑک اُٹھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے شہر ہالی ووڈ کے ایک شاپنگ مال کے نہایت قریب ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے مصروف شاہراہ پر زمین بوس گیا۔

طیارے کے سڑک پر گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش ملی ہے جو کہ پائلٹ تھا۔



خوش قسمتی سے طیارہ جہاں گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے نے پیمبروک پائنز کے ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی اور کچھ ہی دوری پر گر کر تباہ ہوگیا۔


امریکی میڈیا سے گفتگو میں ہلاک پائلٹ کے دوست نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ میرے دوست کی عمر 20 سے 25 کے درمیان ہوگی جو سابق فوجی اور کمرشل پائلٹ بھی تھا۔



حادثے میں ہلاک ہونے والا پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کئی گئی جو آج دوسری بار بینر طیارہ اُڑانے کی مشق کررہے تھے۔

 

 
Load Next Story