پاکستان بار کونسل کا 22 مئی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر جی 20 اجلاس کے انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہیں، اعلامیہ
پاکستان بار کونسل نے بھارت کی طرف سے G20 ممالک کا اجلاس غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے متنازع علاقے میں منعقد کرنے کیخلاف 22 مئی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے G20 ممالک کا اجلاس غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے متنازع علاقے میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس طرح کی سرگرمیاں حقیقت کو نہیں بدل سکتیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی عمل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے، سری نگر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری جنگجوؤں کی بغاوت کا مرکز رہا ہے۔
پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات جموں و کشمیر کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے، یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی اقدامات عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں سمیت بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں پر بھارت کے وحشیانہ جبر سے ہٹا نہیں سکتیں۔
سری نگر کے متنازع علاقے میں جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف بطور احتجاج پیر کو ملک بھر کی تمام عدالتوں میں مکمل ہڑتال کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔