پشاور ہائیکورٹ کا ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کی رہائی کا حکم
گرفتار ملزمان اگر کسی اور کیس میں ملوث نہیں تو انہیں رہا کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ
پشاور ہائیکورٹ نے پُرتشدد مظاہروں کے بعد ایم پی او کے تحت گرفتار کیے جانے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے ایم پی او کے نوٹی فکیشن کو معطل کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ گرفتار ملزمان اگر کسی اور کیس میں ملوث نہیں تو اُن کو رہا کیا جائے اور رہا ہونے والے افراد ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں کہ وہ دوبارہ کسی بھی پُرتشدد کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔