عامر خان کی غلطی سے خاتون زخمی ہوگئیں تھیں سلمان خان کا انکشاف

1994 کی بلاک بسٹر فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں سلمان اور عامر نے ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے

فوٹو : فائل

سلمان خان اور عامر خان نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کم و بیش ایک ہی وقت میں کیا اور نوے کی دہائی تک دونوں سپراسٹار بن گئے تھے۔

بالی وڈ کے دونوں اداکاروں کی دوستی کئی دہائیوں پر مشتمل ہے اور 1994 کی بلاک بسٹر فلم 'انداز اپنا اپنا' میں سلمان اور عامر نے ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

سلمان خان نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ نیویارک شہر میں ایک اسٹیج شو کے دوران عامر خان نے غلطی سے ایک ڈانڈیا حاضرین میں پھینک دی جو ایک خاتون کو سر پر لگ گئی اور اس کا خون بہنے لگا۔


انہوں نے کہا کہ اسٹیج شو کے دوران ہماری روٹین تھی کہ ہم حاضرین پر نرم و ملائم کھلونے پھینکا کرتے تھے لیکن عامر نے ایک ڈانڈیا پھینک دی۔

دبنگ اسٹار نے ایک اور واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ عامر نے اسٹیج پر اعلان کردیا کہ میں گانا سناؤں گا جس سے مجھے بڑی پریشانی ہوئی لیکن میں نے چالاکی سے اپنی جان چھڑالی۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت سلمان خان کو ایک فلم کی پیشکش کی ہے اور سلمان نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔



Load Next Story