نو مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا فضل الرحمان
یہ واضح ہوگیا کہ عمران خان کس ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور کس کا ایجنٹ ہے، سربراہ پی ڈی ایم
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لایا گیا، 9 مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ عمران خان کس ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور کس کا ایجنٹ ہے، عدالتیں عمران خان کو کیوں تحفظ دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دہشت گردوں کی عدالت سے کیوں سہولت کاری ہورہی ہے؟ عدلیہ کا معزز چہرہ تار تار ہوگیا، عمران خان کو بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی سیاست میں لانچ کیا گیا۔