دلہن شادی کی رسومات ادھوری چھوڑ کر امتحان دینے پہنچ گئی

امتحان بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا شادی، دلہن کرشنا راجپوت


ویب ڈیسک May 19, 2023
دلہن کی کمرہ امتحان میں موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:اسکرین گریب

بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک امتحانی مرکز میں تمام لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سجی سنوری دلہن کو آتے دیکھا۔ کرشنا راجپوت بیچلرآف آرٹس (بی اے) فائنل کی طالبہ ہیں اور ان کا سوشیالوجی کا پرچہ شادی والے دن تھا۔



دلہن کرشنا راجپوت کا کہنا تھا کہ میرے لیے امتحان بھی اتنا ہی اہم اور ضروری تھا جتنا کہ شادی۔ پرچہ دینے کے بعد میری رخصتی ہوگی۔ دلہن کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں صارفین پسند کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں