ایشیاکپ پاکستان کی راہیں ہموار ہونے لگیں افغان بورڈ کی یقین دہانی سامنے آگئی

نیپال اور افغان بورڈز نے ای میل کے ذریعے پاکستان کو سپورٹ کرنے کا یقین دلایا

نیپال اور افغان بورڈز نے ای میل کے ذریعے پاکستان کو سپورٹ کرنے کا یقین دلایا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہائبرڈ ماڈل کیلئے ایشیاکپ کی راہمیں ہموار ہونا شروع ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال کرکٹ بورڈز نے بھی بذریعہ ای میل پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیاکپ میں شریک بھارت کے علاوہ دیگر بورڈز نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کو سری لنکا، بنگلہ دیش نے گرین سگنل دیدیا


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بورڈز کو کوئی اعتراض نہیں لیکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کی انجریز کے باعث کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا اب ہائبرڈ ماڈل پر اعتراض کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ؛ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں! پاکستان میں سیکیورٹی مسائل ہیں''

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایشیاکپ کے حوالے سے اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے، جس میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے بھی شرکت کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹوں کی فروخت اور گیٹ منی کے ایشیاکپ یو اے ای میں کروانا چاہتا ہے اور ماضی میں ایشیاکپ اور آئی پی ایل ستمبر میں ہوچکے ہیں، جس پر پی سی بی موقف پیش کرے گا۔
Load Next Story