سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا ایرانی صدر

اسرائیل مسلمان ممالک کا مشترکہ دشمن ہے، صدر ابراہیم رئیسی


ویب ڈیسک May 19, 2023
اسرائیل مسلمان ممالک کا مشترکہ دشمن ہے، صدر ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو کبھی اپنا دشمن نہیں سمجھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل تمام مسلمان ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔ ایران نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اصولی پالیسی کی بنیاد پر صہیونی نظام کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔

ایران اور سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں 7 سال کے وقفے کے بعد دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی میں چین نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں