ورلڈکپ2023 پاکستان کو کس آل راؤنڈرز کی ضرورت ہے عبدالرزاق نے بتادیا

مجھے لگتا ہے نوجوان کرکٹر بہت جلدی قومی ٹیم کیلئے منتخب کرلیا گیا، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک May 19, 2023
مجھے لگتا ہے نوجوان کرکٹر بہت جلدی قومی ٹیم کیلئے منتخب کرلیا گیا، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اسکواڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم انتخاب کیلئے آل راؤنڈرز کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر عبدالرزاق کہا کہ اگر ورلڈکپ اسکواڈ میں تجربے کی بنیاد پر آل راؤنڈر کا انتخاب کروں تو فہیم اشرف کا نام زیادہ بہتر ہے، محمد وسیم ابھی نوجوان ہیں جبکہ انکی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر کو ابھی ڈومیسٹک میں مواقع دینے کی ضرورت ہے، مجھے لگتا ہے انہیں بہت جلدی قومی ٹیم کیلئے منتخب کرلیا گیا، ٹیم میں بھی انہیں چند میچز کھیلنے کو ملتے ہیں اس کے بعد دوبارہ انہیں آرام کروادیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کھلاڑی اپنے لیے نہیں ٹیم کیلیے کھیلیں، ٹیم ڈائریکٹر کا پلیئرز کو واضح پیغام

دوسری جانب قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے کھیلیں جبکہ انفرادی اہداف کو نظر انداز کریں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کا ورلڈکپ 2023 کیلئے ممکنہ اسکواڈ کچھ یوں ہوسکتا ہے:

کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد رضوان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمدوسیم جونئیر اور احسان اللہ خان۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں