ظہیر الدین بھٹو انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات تعینات نوٹیفیکیشن جاری
ظہیر الدین بھٹو کی بطور ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر آف ایگزامینیشن کو اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات مقرر کردیا ہے۔
ان کی تعیناتی stop gate arrangement کے طور پر کی گئی ہے کیونکہ تبادلہ کیے گئے ناظم امتحانات عبدالعلیم خانزادہ کے بعد انٹر بورڈ کراچی کے شعبہ امتحانات میں کوئی سینئر اور اہل افسر نہیں تھا جسے اس عہدے کا چارج دیا جاتا۔
ادھر محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ظہیر الدین بھٹو کی بحیثیت ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی میں تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان کی تعیناتی اس آسامی پر مستقل تقرری تک کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وہ میٹرک بورڈ کراچی میں بھی بطور ناظم امتحانات خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کراچی میں انٹر کے سالانہ امتحانات رواں ماہ کے آخر سے شروع ہورہے ہیں۔