72 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

پی ٹی آئی ارکان کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے اور اسپیکر کو مؤقف دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت

(فوٹو فائل)

ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔


پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی، جس میں عدالت نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفے منظوری کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیے۔

عدالت نے فیصلے میں تحریک انصاف کے اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ علاوہ ازیں عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی تمام ارکان کا مؤقف دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story