پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی ایک سال بعد ہی خلع کے لیے پہنچ گئی

کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتہ ہونے والی 16 سالہ نمرہ کاظمی نے ڈیرہ غازی خان میں نکاح کر لیا تھا

(فائل فوٹو)

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی ازدواجی زندگی لمبا عرصہ نا چل سکی ایک سال بعد ہی خلع کی درخواست دائر کردی۔

رپورٹ کے مطابق مسمات نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

دائر درخواست میں نمرہ کاظمی نے مؤقف اپنایا ہے کہ اُس نے 18 اپریل 2022 کو تونسہ شریف کے رہائشی نجیب شاہ رُخ سے پسند کی شادی کی تھی۔ پانچ ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے۔ شادی کے بعد نجیب شاہ میرے ساتھ بُرا سلوک کرنے لگ گیا میرے گھر والوں کو گالیاں دیتا تھا۔

نمرہ کاظمی نے شوہر اور اس کے گھر والوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لوگ غیر اخلاقی کاموں میں ملوث ہیں اور اسے اجنبیوں کے ساتھ تعلق رکھنے پر مجبور کر رہے تھے۔


یہ بھی پڑھیں: ایک اور ڈراپ سین؛ کراچی سے لاپتا نمرہ کاظمی نے ڈی جی خان میں نکاح کرلیا

جس کے بعد تنگ آکر نمرہ 5 اپریل کو واپس اپنے ماں باپ کے گھر آگئی۔ نمرہ کا کہنا تھا کہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ میں اب نجیب شاہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتہ ہونے والی 16 سالہ نمرہ کاظمی نے ڈیرہ غازی خان میں نکاح کر لیا تھا۔
Load Next Story