میرے بچوں اور گھر والوں کو ہراساں کیا گیا ابرار الحق کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

گھر والوں کو دھمکی دی گئی کہ وہ میرے بیٹے کو اُٹھا کر لے جائیں گے پھر اس کا باپ آئے گا، ابرار الحق

(فائل فوٹو)

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے رات گئے ان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔

ابرار الحق نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ رات گئے پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اس دوران ان کے گھریلو ملازمین پر تشدد کیا گیا اور ان کے گھر والوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والوں نے بچوں کو ان کے نانا کے گھر بھیجنا چاہا تو انہیں دھمکی دی گئی کہ وہ میرے بیٹے کو اُٹھا کر لے جائیں گے پھر اس کا باپ آئے گا۔
Load Next Story