پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑے

واضح رہے کہ جے پرکاش 2018 سے 2023 تک رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں


Staff Reporter May 19, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور وکٹ گر گئی، پی ٹی آئی کے رہنما جے پرکاش پارٹی سے مستعٰفی ہونے کا علان کرتے ہوئے دل برداشتہ ہوگئے۔

کراچی پریس کلب میں پی ٹی آئی رہنما جے پرکاش نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں 2013 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا، پی ٹی آئی منظم پارٹی رہی ہے جس نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عہد کیا تھا، یہ جماعت ہمیشہ کرپشن سے دور رہی ہے اور اس نے پاکستان کی معیشت میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان اور عمران اسماعیل سمیت دیگر لیڈران کا شکر گزار ہوں کیوںکہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ ان ہی کی بدولت ہے، اس پارٹی کے مشکل وقت میں ہم نے ساتھ دیا اور یہ جمہوریت کی پارٹی ہے، ہم نے پر امن احتجاج کیے مگر کبھی بھی ہمیں ایسے احکامات نہیں آئے جو ملک کے خلاف ہوں۔



جےپرکاش نے کہا کہ میں 9 مئی واقعے کی مذمت کرتا ہوں کیوںکہ پاک افواج کے سبب ہمیں تحفظ ملا ہے، پاک افواج ہیں تو ہی ہم ہیں، 9 مئی کو کس نے ہنگامہ آرائی کی اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، میں دل پر پتھر رکھ کر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی چھوڑنے کے علان کے دوران جے پرکاش آب دیدہ ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک ڈبنے کی جانب ہوتا ہے تو انسان کو دکھ محسوس ہوتا ہے، جن سے میرا تعلق رہا انہوں نے کبھی پر تشدد رویہ اختیار کرنے کے احکامات نہیں دیے، آپ اس سے سوالات کریں جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی، پارٹی میں دس میں سے ایک کی غلطی کی سزا، ان سب کو نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ جے پرکاش 2018 سے 2023 تک رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، جے پرکاش پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے صدر بھی رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |