ورلڈکپ شیڈول کا اعلان بی سی سی آئی نے اہم میٹنگ بلالی

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، رپورٹس

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 27 مئی کو احمدآباد میں اسپیشل جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) بلالی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بورڈ کی جانب سے بلائی جانے والی اسپیشل میٹنگ کا مقصد آئی سی سی ورلڈکپ 2023 تیاریوں اور وینیوز کے حوالے سے حتمی پلان مرتب کیا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے ابتک ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلے جانے والی ایونٹ کے لیے 12 وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ فائنل احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

دوسری جانب آئی پی ایل میں شرکت کے باعث کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے تین الگ الگ پروازوں کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوں گے، پہلا دستہ 23 سے 24 مئی جبکہ آخری دستہ 30 مئی کو انگلینڈ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل 7 سے 12 جون تک بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Load Next Story