9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے 10 جے آئی ٹیز تشکیل

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ہونیوالے پرتشدد واقعات پر بنائی گئی 5 جے آئی ٹیز کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کریںگے


ویب ڈیسک May 19, 2023
فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے 10 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں ( جے آئی ٹیز) تشکیل دے دی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے 5 جے آئی ٹیز بنائی گئی ہیں جن کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کریں گے۔

کینٹ ڈویژن کے 2 مختلف مقدمات کی تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد کی سربراہی میں ہوں گی۔

اسی طرح سول لائن میں درج مقدمات کی تفتیش کے سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن زونیر احمد ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں