جام صاحب حیسکو نے عدم ادائیگی پر70دیہات کی بجلی کاٹ دی

سرکاری اداروں اور پمپنگ اسٹیشنوں کے کنکشنز بھی منقطع، پانی کا بحران، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جا پہنچا


Nama Nigar April 25, 2014
سرکاری اداروں اور پمپنگ اسٹیشنوں کے کنکشنز بھی منقطع، پانی کا بحران، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جا پہنچا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا عدم ادائیگی پر 70 سے زائد دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی، سرکاری اسکولوں، واٹر سپلائی، ڈرینج اسکیموں کے کنکشن بھی منقطع، شہر میں پینے کے پانی کا بحران ، بجلی کی بحالی بل کی ادائیگی تک نہیں کی جائے گی۔

ایس ڈی او عمران خان۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو انتظامیہ نے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا کر 20 گھنٹے تک پہنچا دیا بجلی نہ ہونے کے باعث شہر میں تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، دوسری جانب عدم ادائیگی پر 70 سے زائد دیہات، سرکاری اسکولوں، واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں کے کنکشن منقطع کر دیے ہیں، جام صاحب شہر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے انتظامیہ نے سیکڑوں کنکشن منقطع کر دیے۔ ایس ڈی او عمران خان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ آپریشن کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بھی انتظامیہ موثر اقدامات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں