صبا فیصل نے اپنی بہو نیہا سلمان کے ساتھ تنازعہ پر خاموش توڑ دی
اداکارہ نے ایک ویڈیو میں اپنی بہو نیہا سلمان پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ان کی فیملی میں جدائیاں ڈال دی ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو نیہا سلمان کے ساتھ تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صبا فیصل اور نیہا سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف ویڈیوز اپلوڈ کی تھیں جس سے ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوا، بعد میں اداکارہ نے ویڈیوز ڈیلیٹ کرکے معافی بھی مانگ لی تھی۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح بہو کے ساتھ جھگڑے کے بعد ان کا رشتہ زیادہ مضبوط ہوگیا اور انہوں نے اس تنازعہ سے کیا سبق حاصل کیا ہے۔
صبا فیصل کا کہنا تھا ''کچھ عرصہ قبل میں اپنی بہو کے ساتھ ایک تنازعہ کا شکار ہوئی اور مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے، مجھے سمجھداری سے کام لے کر اسے نظرانداز کردینا چاہئے تھا'۔
انہوں نے بتایا کہ اب میں فوری ردعمل کے بجائے کوشش کرتی ہیں کہ صبر کریں تاکہ معاملات زیادہ خراب نہ ہوں۔
واضح رہے کہ صبا فیصل نے ایک ویڈیو میں اپنی بہو نیہا سلمان پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ان کی فیملی میں جدائیاں ڈال دی ہیں۔