ٹائٹینک کے لیے بنایا جانے والا چائے کا کپ لاکھوں میں فروخت

یہ نایاب کپ ایک شخص کو اپنے متوفی والد کے گھر کا شیلف صاف کرتے وقت دریافت ہوا


ویب ڈیسک May 20, 2023

ٹائٹینک کے فرسٹ کلاس مسافروں کے لیے بنائے جانے والے ایک کپ کو چٹخی ہوئی حالت میں لاکھوں روپیوں میں نیلام کر دیا گیا۔

ایک صدی سے زائد عرصہ پُرانا کپ بدقسمت جہاز میں اعلیٰ درجے کے مسافروں کو چائے پلانے کے لیے مختص تھا جس کو بعد ازاں شمالی اوقیانوس کی تہہ سے نکالا گیا۔

یہ نایاب کپ ایک شخص کو اپنے متوفی والد کے گھر کا شیلف صاف کرتے وقت دریافت ہوا۔ تاہم، انہیں اس کی قدر کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔

لیکن اشیاء نیلام کرنے والے ایک شخص کی اپنے معمول کے دورے میں گھر میں موجود اس کپ پر نظر پڑی۔

کپ پر موجود بیچ نمبر سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ کپ ٹائٹینک کے لیے لِیورپور پوٹری اسپوڈ میں بنایا گیا تھا۔

یہ کپ تخمینہ لگائی گئی قیمت سے تین گُنا زیادہ یعنی 3200 پاؤنڈز (11 لاکھ 36 ہزار روپوں سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں