سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے پر صاحبزادہ حامد رضا گرفتار پولیس

صاحبزادہ حامد رضا پر حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا الزام ہے

فیصل آباد پولیس نے تدفین کے دوران قبرستان سے گرفتار کیا، (فوٹو فائل)

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق حامد رضا کیخلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج تھا، جس کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین جنازے میں شریک تھے اس دوران انہیں قبرستان سے گرفتار کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف آ رمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی بھی منظوری دے دی ہے۔
Load Next Story