ایران نے حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث 3 افراد کو پھانسی دیدی
نومبر 2022 میں ملک گیر احتجاج کے دوران ملزمان نے ایک پولیس افسر اور نیم فوجی گروپ کے دو ارکان کو قتل کر دیا تھا، پولیس
ایران نے گزشتہ برس حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف جان لیوا تشدد کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی دے دی۔
عدلیہ کی ویب سائٹ ''میزان'' پر مجید کاظمی، صالح میرہاشمی اور سعید یغوبی کو پھانسی دینے کا اعلان کیا۔ بیان میں اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ سزائے موت پر عمل کیسے کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ان افراد نے نومبر 2022 میں ملک گیر احتجاج کے دوران ایران کے تیسرے بڑے شہر اصفہان میں ایک پولیس افسر اور نیم فوجی بسیج گروپ کے دو ارکان کو قتل کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ سزا کے خلاف اپیل کے مقدمات کو قبول کرنے کی کوئی قابل اعتبار وجہ سامنے نہیں آئی کیونکہ ملزمان کا مقصد "ایرانی اسٹیبلشمنٹ کا تختہ الٹنا" تھا اور "فسادات" کے دوران آتشزدگی میں بھی ملوث تھے۔