مسجد نبوی میں نعت پڑھتے ہوئے عمران عباس کی ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے ہلکے سبز رنگ کے کرتے پر سفید عمامہ باندھا ہوا ہے
پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور اب ان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسجد نبوی کے اندر گنبد خضراء کے سامنے بیٹھ کر نعت پڑھ رہے۔
ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی مداحوں کا رش لگ گیا اور سوشل میڈیا صارفین عمران عباس کی نعت اور آواز کو بہت پسند کررہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے ہلکے سبز رنگ کے کرتے پر سفید عمامہ باندھا ہوا ہے اور گنبد خضراء صاف نظر آرہا ہے۔
اداکار نے اپنے عمرہ ادائیگی کی بہت ساری تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی طرف سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
عمران عباس کو عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مبارک باد دی ہے جبکہ اداکار نے اسے اپنی زندگی کا قیمتی لمحہ قرار دیا ہے۔