سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

دو ماہ کی تعطیلات یکم جون سے اکتیس جولائی تک ہوں گی، اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا، نوٹی فکیشن


Staff Reporter May 19, 2023
—فوٹو فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما میں ہر سال کی طرح امسال بھی دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز یکم جون 2023ء سے اور اختتام 31 جولائی 2023ء کو ہوگا۔ یکم اگست سے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

مذکورہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا جو حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں