گرفتاری سے بچنے کے لیے ڈرائیور نے الزام کتے پر دھر دیا
ملزم نے اصرار کیا کہ گاڑی وہ نہیں بلکہ اس کا کتا چلا رہا تھا
امریکا میں ایک شخص نے زیادہ اسپیڈ پر گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتاری سے بچنے کے لیے الزام کتے پر دھر دیا۔
امریکی ریاست کولوراڈو کے پولیس افسر کے مطابق انہوں نے تیز رفتاری پر روکے گئے شخص کو کتے سے سیٹ بدلتے ہوئے دیکھا۔ جس کے بعد انہوں نے اصرار کیا کہ اسٹیئرنگ پر وہ نہیں بلکہ ان کا کتا موجود تھا۔
ملزم میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ہونے کی علامات دیکھی گئیں اور اس کے متعلق پوچھے جانے پر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، زیادہ دور نہیں جاسکا اور 18 میٹر کے فاصلے پر دوبارہ دھر لیا گیا۔
کولوراڈو کے قصبے اسپرنگ فیلڈ سے گرفتار ہونے والے ملزم پر نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے۔