میرے بچوں کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہیں جمائما خان
جمائما خان نے یہ وضاحت ٹوئٹر پر ان کے دونوں بیٹوں کے نام سے بنے اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد کی ہے
پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹس نہیں ہیں۔
جمائما خان نے یہ وضاحت ٹوئٹر پر ان کے دونوں صاحبزادوں سلیمان عیسی خان اور قاسم خان کے نام سے بنے ہوئے اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس وائرل ہونے اور ایک صارف کی جانب سے ان کے اصل ہونے کی تصدیق چاہنے کے جواب میں کی ہے۔
جمائما خان نے بچوں کے جعلی اکاؤنٹس کی وضاحت کرنے کے لیے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ پاکستان میں سیاسی ایجنڈا رکھنے والے بہروپیوں نے بنائے ہیں۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کی بلو ٹک ویریفکیشن ختم کیے جانے کے بعد مجھے اسی چیز کا ڈر تھا۔
جمائما خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا ( سوشل میڈیا پر آنے کا ) کوئی ارادہ ہے۔

Fake accounts pretending to be my children, created by imposters with a political agenda in Pakistan. This is exactly what I feared would happen when you took away Twitter's verification blue ticks. FYI my children are not on social media & have no plans to be. https://t.co/60p8lTSwoU