9 مئی کے واقعات ہم پاکستان کےنظریے کے خود ہی دشمن بن گئے وزیراعظم
عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے شرمناک، المناک اور افسوسناک واقعات کے بارے میں جتنا بھی سوچتا ہوں اتنا ہی میرے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا، جب اس کی حکومت کے حصول کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں تو وہ اپنے نفرت انگیز بیانیئے اور بلوائیوں کے جتھوں سے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ نظریہ پاکستان اس کے ناپاک اور خود غرضی سے بھرپور عزائم سے کہیں معتبر اور توانا ہے، انشا اللہ اسے ضرور ناکامی کا سامنا ہوگا۔