قافلے پر خود کش حملے کے بعد سراج الحق کا خطاب ’جلسہ منسوخ کرنے کا کہا گیا تھا‘

انتظامیہ نے جلسہ منسوخ کرنے کا کہا گیا تھا میں نے کہا جلسہ ہر حال میں ہوگا، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک May 19, 2023
—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، انتظامیہ نے جلسہ منسوخ کرنے کا کہا گیا تھا میں نے کہا جلسہ ہر حال میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ ان پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ ژوب میں عوامی جلسے میں خطاب کے لیے قافلے کی صورت میں جارہے تھے۔

ژوب میں عوامی جلسے میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر کسی خوف کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، 24کروڑ عوام چترال سے کراچی تک لگی آگ میں جل رہے ہیں، لوگ گھروں، مساجد، بازاروں میں محفوظ نہیں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا، ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، حکمرانوں نے پاکستان کو عالمی طاقتوں کا اصطبل بنایا اور وقت آگیا ہے کہ ملک میں لگی آگ پر پانی ڈالا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں