بجلی گیس بحران اپٹما نے صنعتوں کی بندش کا خدشہ ظاہر کردیا

بجلی و گیس مہنگی کرنے سے بیروزگاری پھیلے گی، مہنگی متبادل توانائی سے کام چلارہے تھے اب سکت نہیں رہی،چیئرمین اپٹما


Business Reporter April 25, 2014
وزیراعظم نوٹس لیں، بجلی گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، یاسین صدیق۔ فوٹو: فائل

چیئرمین اپٹمایاسین صدیق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ملک خصوصاً پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی گیس بلاتعطل فراہم کرے۔

لوڈشیڈنگ سے صنعتیں برآمدی آرڈر پورے کرنے کیلیے طویل عرصے سے مہنگے ذرائع سے بجلی پیداکررہی ہیں جس سے ان کی لاگت بڑھ گئی تاہم اب ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مہنگے متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کی بھی سکت نہیں ہے۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ بجلی گیس کی مستقل عدم دستیابی کی وجہ سے صنعتکار صنعتیں یا پھر دوشفٹیں بند کرنے پر مجبور ہو جائینگے جس سے بیروزگاری بڑھنے کاخدشہ ہے۔یاسین صدیق نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ اہم مسئلے پرتوجہ دیں اور متعلقہ اداروں کو ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں