ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی اجازت
جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے، نوٹی فکیشن
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصہ جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی اجازت دے دی۔
ادویات میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے 14 اپریل کو دی تھی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا تین مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔