آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل نیب نے وزیراعظم کو کلین چِٹ دیدی
آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے ثبوت ملے نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے، نیب رپورٹ
قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔
نیب کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، نہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا اور نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے۔شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
قومی احتساب بیوروکے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔ ریکارڈ اور شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے۔ بغیر کسی شکوک و شبہات کے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا نہ فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی۔ شہباز شریف نے آشیانہ کا ٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کو دینے کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت لاہور قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔