پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کراچی پہنچ گئے

مارک کولز ایمرجنگ ایشیا کپ کے سلسلے میں ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے


Sports Reporter May 20, 2023
مارک کولز ماضی میں بھی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں:فوٹو:فائل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کراچی پہنچ گئے۔

ماضی میں بھی قومی ویمن ٹیم کے لیے ذمہ داریاں ادا کرنے والے مارک کولز کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ مارک کولز نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے تحت 23 برس سے کم عمر ویمن کرکٹرز کے لیے 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں کھیلے جانے والا پہلا ایمرجنگ ایشیا کپ ان کا پہلا ٹاسک ہوگا۔



مارک کولز ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں جاری 4 ٹیموں کے ایونٹ میں وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں