گلوکار عاصم اظہر اور گوہر ممتاز نے امیتابھ بچن کی غلط فہمی دور کر دی

آپ اس جگہ بلکل درست ہیں کہ کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے مگر پاکستان کا، گوہر ممتاز


ویب ڈیسک May 20, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر اور گوہر ممتاز نے بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کی غلطی کی تصحیح کر دی۔

امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک چھوٹے بچے کی وائرل ویڈیو پوسٹ کی جس کو گھر میں زبردست کرکٹ کھیلتا دیکھا جا سکتا ہے۔

بگ بی نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'بھارتی کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔'


اس ویڈیو کو بالی ووڈ لیجنڈ کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے تاہم پاکستانی گلوکاروں نے امیتابھ بچن کی غلطی پکڑ لی اور لگے ہاتھوں اُن کی تصحیح بھی کر دی۔

گلوکار گوہر ممتاز نے امیتابھ بچن کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ 'سر یہ بچہ پاکستان سے ہے بہت عرصہ پہلے اس بچے کی ویڈیو کو پاکستانی پیج پر اس کی شناخت کے ساتھ دیکھا تھا۔ مگر کرکٹ کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہیں اگر ہم ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کیلئے راضی ہوجائیں انشاءاللہ، میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔'

اسکرین گریب

گوہر ممتاز کے کمنٹ کو دیکھتے ہوئے عاصم اظہر بھی تبصرہ کرنے سے پیچھے نہ رہے امیتابھ بچن کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ 'ڈئیر سر میں پاکستان سے آپ کا بڑا مداح، جیسا کے میرے دوست گوہر ممتاز نے بتایا کہ اس بچے کا تعلق پاکستان سے ہے۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'آپ اس جگہ بلکل درست ہیں کہ کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اگر ہم ماضی کے دنوں کو جلد واپس لے آئیں جب دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو دونوں طرف کھیلتا دیکھتے تھے۔'

یاد رہے کہ بھارت نے سیکیورٹی خدشات کے تحت کسی بھی قسم کے میچز کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں