4 سالہ بچی پارک میں پھندا لگنے سے ہلاک عملہ موبائل پرمصروف رہا

پارک میں بچوں کی نگرانی کے لیے خواتین اہلکار تعینات تھیں


ویب ڈیسک May 20, 2023
حادثے کے وقت بچی باؤنسنگ کاسل میں کھیل رہی تھی:فوٹو:فائل

امیوزمینٹ پارک میں کھیلنے کے لیے آئی ہوئی 4 سالہ بچی گلے میں پھندا لگنے سے ہلاک ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں 4 سالہ بچی باؤنسنگ کاسل میں کھیلنے میں مصروف تھی کہ اچانک کاسل کی رسی اس کے گلے سے لپٹ گئی۔ اس دوران بچوں کی نگرانی پرمتعین خواتین اہلکار اپنے موبائل فون پر مصروف تھیں۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے دیر ہوجانے پر بچی کی تلاش ہوئی تو بچی کی موت کا انکشاف ہوا۔ بچی کی والدہ اسے گرمی کے باعث بے ہوش سمجھ کر اٹھاتی رہیں۔ پارک کے مالک اور عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پارک کو فی الحال پبلک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں