عمران خان کی جانب سے خواتین کیلیے ٹوئٹ میں جعلی تصویر کا استعمال
غیر ملکی چینل کی تحقیق کے مطابق ٹوئٹ میں استعمال کی گئی تصویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ ہے اور نہ ہی کسی کیمرامین کی کھینچی ہوئی۔
حقیقی آزادی کیلئے جس انداز میں پاکستانی خواتین کھڑی ہوئی ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور (انکی یہ ثابت قدمی) ہماری جمہوری تاریخ کا حصہ بنے گی۔
یاد رہے کہ 19 مئی رات چیئرمین تحریک انصاف نے ایک ٹویٹ کی، جس میں اسی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کو حقیقی آزادی کا مظہر اور صنف آہن قرار دیا گیا تھا۔
غیر ملکی چینل کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر مظاہروں کی تصاویر کے طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ایک تصویر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر 2 ویڈیوز پیش کی جا رہی ہیں۔