پنجاب حکومت نے زمان پارک سے گرفتار یتیم بچے کو دہشت گرد قرار دے دیا

نبیل یتیم بچہ ہے اور دو بہنوں اور والدہ کا واحد سہارا ہے


ویب ڈیسک May 20, 2023
نبیل یتیم بچہ ہے اور دو بہنوں اور والدہ کا واحد سہارا ہے

پنجاب حکومت نے یتیم بچے کو پی ٹی آئی کا دہشتگرد قرار دے دیا۔

زمان پارک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران گھر کا واحد کفیل معصوم لڑکا کام پر جاتے ہوئے زمان پارک کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق نبیل یتیم بچہ ہے اور دو بہنوں اور والدہ کا واحد سہارا ہے۔ نبیم کوٹلی پیر عبدالرحمن کا رہائشی ہے اور اوریگا سنٹر میں کپڑے کی دوکان میں ملازمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بچہ کبھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں نہیں گیا، میرا بیٹا ڈر کر پولیس سے بھاگا تھا، پولیس نے اسے دہشت گرد بنا دیا۔

[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-20-at-1.06.45-am-1684563799.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں