کراچی اور اندرون سندھ میں شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی

کراچی میں پارہ زیادہ سے زیادہ 36 اور دیہی سندھ میں 45 ڈگری تک جا سکتا ہے، محکمہ موسمیات

(فوٹو: فائل)

شہر قائد اور اندرون سندھ میں شدید گرمی کی لہر آئندہ دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر بدستور جاری رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں پارہ زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے ۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح سے دوپہر کے درمیان ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ ہوا میں نمی بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے ۔

کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے اضلاع بھی آئندہ چندروز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ پارہ 43 تا 45 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتاہے۔
Load Next Story