کراچی ڈکیتی میں مزاحمت کرنیوالے 4بھائیوں پر فائرنگ ایک جاں بحق
ڈاکواسلحہ اورچھریوں سے لیس تھے، رات گئے گھر میں واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں چلا دیں، زخمی بلال کا بیان
سرجانی ٹاؤن میں شاہ بیگ گوٹھ خان بس اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے 4 بھائیوں کو مزاحمت کرنے پر گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا، جس میں ایک جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔
واقعے میں زخمی ہونے والے بلال نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاروں بھائیوں کو گھر کے اندر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں ماری گئیں۔ زخمی بلال کے مطابق ہم سو رہے تھے کہ 5 سے 6 ملزمان گھر کے اندر داخل ہوئے ۔4مسلح ملزمان ماسک پہنے ہوئے تھے اور ملزمان اسلحہ کے علاوہ چھریوں سے بھی لیس تھے۔
واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں لگنے سے ایک بھائی جاں بحق اور مجھ (بلال) سمیت 3 بھائی زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں 35 سالہ ساجد 20 سالہ بلال اور 27 سالہ عامر شامل ہیں ۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔