چند روز قبل دُلہا بننے والا پی ٹی آئی کارکن بھی حوالات پہنچ گیا
کارکن کی 6 مئی کو شادی ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی، اہل خانہ پریشان
چند روز قبل ہی دُلہا بننے والا پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بھی حوالات پہنچ گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد گزشتہ دنوں ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائیوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو تصاویر، ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا جا رہا ہے۔
پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے دوران پشاور میں چند روز قبل دُلہا بننے والا پی ٹی آئی کارکن بھی حوالات پہنچ گیا۔ تحریک انصاف کے کارکن داؤد ، جس کی شادی میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت بھی کی تھی، کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکن کی 6 مئی کو شادی ہوئی تھی۔نئے نویلے دُلہے کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر اہل خانہ حیران اور پریشان ہیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن جہانزیب کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔